Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات سے ہلکی بارش جاری، زیات میں پہلی برفباری

بارش اور برفباری سے موسمی بیماریوں میں کمی واقع ہوگی، طبی ماہرین
شائع 05 جنوری 2024 12:48pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع چاغی، چمن، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ،
قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، قلات، خضدار، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، لسبیلہ تربت، پنجگور، کیچ، آوارن اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی ہوئی، برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا، او سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے موسمی بیماریوں میں کمی واقع ہوگی، اس بارش سے زراعت کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

کوئٹہ میں جہاں بارش اور پہاڑوں کے برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، وہیں اس دوران بجلی اور گیس کی عدم دستابی سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

ضلع جیکب آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج شام تک کم ہو جائے گا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری، نوکمڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

rainy weather

cool weather