Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر کےعوام کےحق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں، صدر پاکستان

بھارت کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، عارف علوی
شائع 05 جنوری 2024 12:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کومزیدمحکوم بنانےکی کوشش کررہاہے، ہم کشمیر کےعوام کےحق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے حق خود ارادیت کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کےعوام کے حق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کررہاہے، اور کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور پاکستان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہئے۔

Indian occupied Kashmir

President Arif Alvi

Arif Alvi

Jammu and Kashmir