Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 65 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 64 ہزار 514 پر بند
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2024 07:09pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس نے ایک بار پھر 65 ہزار کی حد بحال کی لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس یہ حد برقرار نہ رکھ سکا۔

جمعہ کے روز کاروباری کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک بار پھر 100 انڈیکس کی 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار کی حد سے نیچے آگیا۔

اتار چڑہاؤ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 124 پواٸنٹس کمی آئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 64 ہزار 514 پر بند ہوا۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Department of Livestock