Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی میزائل حملے میں عراقی ملیشیا کا ڈپٹی کمانڈر چار ساتھیوں سمیت جاں بحق

مشتاق طالب السعدی بغداد میں بارہویں بریگیڈ حزب اللہ النجابہ کا انچارج تھا، امریکی محکمہ دفاع نے کئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2024 10:07am

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر مشتاق طالب السعدی چار ساتھیوں سمیت جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

امریکی فوج نے عراقی کمانڈر کی گاڑی کو چار میزائلوں سے بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا۔

مشتاق طالب عراقی ملیشیا (بارہویں بریگیڈ) حزب اللہ النجابہ کے بغداد میں ڈپٹی کمانڈر تھے۔ اس حملے کا جواز بیان کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے عراقی ملیشیا کے کمانڈر امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

دوسری طرف عراقی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کی سلامتی یقینی بنانے پر مامور تنظیم پر یہ حملہ بلا جواز ہے اور اس حوالے سے امریکی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

مشتاق طالب السعدی پر عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد ڈرون اور میزائلوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

Syria

Iraq

Pentagon

US MISSILE ATTACK

IRAQI MILITIA DEPUTY COMMANDER

IRAQI PRIME MINISTER

SPOKEPERSON