Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلزپارٹی نے انتخابی جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا

بلاول بھٹو ملک کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے
شائع 04 جنوری 2024 07:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے انتخابات 2024 کے لیے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیانوالہ فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے، بلاول بھٹو 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لیے جائیں گے، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے۔

بلاول بھٹو 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ دادو میں جلسہ کریں گے جبکہ 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسیٰ، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے جبکہ بلاول بھٹو 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی 2 فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام کو جیکب آباد میں جلسہ ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدرآباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

Bilawal Bhutto

lahore

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

election schedule

Election 2024

Election Jan 4 2024