Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار

گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ترجمان ایف آئی اے
شائع 04 جنوری 2024 05:04pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انٹرپول نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، جسے یو اے ای سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، اور ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

FIA

UAE

Wanted criminal