Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتنے امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد ہوئے؟ اعدادو شمار جاری

کاغذات نامزدگی کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جاری کردیں
شائع 04 جنوری 2024 04:53pm

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے اعداو شمار جاری کردیے، قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جن میں 252 خواتین بھی شامل ہیں۔

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے، ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور اور مسترد کیے گئے، کاغذات نامزدگی کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 25 ہزار951 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

قومی اسمبلی کے 1024 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2216 امیداروں کے کاغذات رد کیے گئے، امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 22711 امیدوارمیدان میں رہ گئے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521، اسلام آباد سے 93، سندھ سے 166، خیبرپختونخوا سے 152 اور بلوچستان سے 92 سیٹوں پر امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ اسمبلی سے 520، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 367 اور بلوچستان سے 386 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوںپر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے۔

مزید پڑھیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

مریم نواز کتنی مقروض؟ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں سے 22711 منظور کیے گئے۔

ECP

اسلام آباد

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

nomination papers reject

Election Jan 4 2024