Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 بچے جاں بحق

بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کی درمیان ہیں، ذرائع
شائع 04 جنوری 2024 04:16pm

میرعلی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کی ذد میں آکر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا کھیتوں میں ہوا، جہاں کچھ بچے بکریاں چرا رہے تھے، اور ان میں 3 بکریاں چرانے والے بچے جاں بحق ہوئے، جن کی عمریں 5 سے 15 سال کی درمیان ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔

North Waziristan

kp police

kp blast

KPK Police