Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی آجر نے وفادار ملازمین میں 50 نئی کاریں تقسیم کردیں

چنئی کی آئی ٹی فرم کے مالک میاں بیوی نے 33 فیصد شیئرز بھی پرانے ملازمین کے نام کردیئے
شائع 04 جنوری 2024 04:10pm

بھارت کے شہر چنئی کے ایک آجر نے اپنی کامیابی میں ملازمین کو بھی منفرد اور فراخ دلانہ انداز سے شریک کیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی کا نام آئیڈیاز 21 ٹی ٹیکنالوجی سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ ہے۔ اس کے شریک بانی نے ہر طرح کے مشکل حالات میں کمپنی کے ساتھ کھڑے رہنے والے 50 ملازمین کو نئی، چمچماتی کاریں تحفے میں دی ہیں۔

مرالی نے، جو کمپنی کا سربراہ بھی ہے، 2009 میں اپنی بیوی کے ساتھ مل کر یہ کمپنی قائم کی تھی۔ اس نے بتایا کہ جو ملازمین ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ان سے تشکر کا اظہار اس سے بہتر طریقے سے نہیں ہوسکتا تھا۔

مرالی نے بتایا کہ اب تک کمپنی کے تمام شیئرز میاں بیوی کی ملکیت رہے ہیں تاہم اب انہوں نے 33 فیصد شیئرز پرانے اور انتہائی وفادار ملازمین کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے گزشتہ برس بھی شاندار کارکردگی ممکن بنانے میں غیر معمولی معاونت پر ملازمین میں 100 کاریں تقسیم کی تھیں۔

Gifts

New Cars

INDIAN EMPLYERS

LOYAL EMPLOYEES

SHARE IN WEALTH