Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق

لواحقین کی جانب سے سڑک بند کرکے احتجاج
شائع 04 جنوری 2024 04:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مانسہرہ پولیس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے شہری کی جان لے لی، جس پر جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے سڑک بند کرکے احتجاج شروع کردیا ہے۔

ہزارہ موٹر وے قلندر آباد انٹرچینج کے قریب مانسہرہ پولیس کی طرف سے گاڑی پر مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا، جہاں مرنے والے کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق شہری کے لواحقین نےسڑک بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سجاد اپنی گاڑی میں آرہا تھا، مانسہرہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی سٹی پولیس نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی۔