Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسافروں کی زندگی سے کھلواڑ پر بھارتی ایئر لائنز کو سرزنش

ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ نے دھند کے باوجود دہلی کی پروازوں پر تربیت یافتہ پائلٹس کی ڈیوٹی نہیں لگائی
شائع 04 جنوری 2024 03:41pm

بھارت کی دو ایئر لائنز کو مسافروں کی زندگی سے کھلواڑ کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا اور اسپائس کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے شدید دھند کے باوجود دہلی کی پروازوں پر بھرپور تربیت یافتہ اور تجربہ کار پائلٹس کی ڈیوٹی نہیں لگائی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کم حدِ بینائی میں لینڈنگ کے لیے لازمی سمجھی جانے والی ٹیکنالوجی CAT III کی تربیت نہ لینے والے پائلٹس کو دہلی کی پروازوں کی کمان سونپنے پر ایئر انڈیا اور اسپائس جیٹ کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

دونوں ایئر لائنز کے خلاف یہ کارروائی 24، 25، 27 اور 28 دسمبر کو دہلی میں شدید دھند کے باعث 50 زیادہ پروازوں کو لینڈنگ کے لیے کہیں اور بھیجنے پر کی گئی ہے۔

fog

New Delhi

AIR INDIA

SPICE JET

LOW VISIBILITY