Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا خواجہ بیات کا شوہر کی پہلی برسی پر جذباتی نوٹ

'4 جنوری 2023، میں نہیں جانتی تھی کہ میں آپ کے بغیر کیسے رہ سکوں گی‘
شائع 04 جنوری 2024 03:40pm
اسکرین گریب: حنا بیات/انسٹاگرام
اسکرین گریب: حنا بیات/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شوہر کی پہلی برسی پر جذباتی نوٹ شیئر کردیا۔

حنا بیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی ہے۔ انسٹا ریل میں اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی جھلک پیش کی ہے۔

ویڈیو میں حنا بیات نے نہ صرف اپنی شادی کے دن بلکہ اپنی ازدواجی زندگی میں گزارے گئے لمحات کو ایک فلم کی شکل دیتے ہوئے ایڈٹ کیا ہے۔

حنا بیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’4 جنوری 2023، اس دن میری دنیا ٹوٹ گئی تھی، میں نہیں جانتی تھی کہ میں آپ کے بغیر کیسے رہ سکوں گی‘۔

انہوں نے مرحوم شوہر کی یاد میں مزید لکھا کہ ’آج ایک سال بعد میرے لئے زندگی کے معنی ہی بدل گئے ہیں، میں زندہ ہوں، سانس لے رہی ہوں، آگے بڑھ رہی ہوں، آخر کار میں سمجھ گئی، میرے لیے آپ کے آخری الفاظ کا کیا مطلب تھا، اللہ ہے نا‘۔

حنا بیات نے لکھا کہ ’آپ کا ایمان اب میری طاقت ہے، میں ہر دن شکر گزاری کے ساتھ جیتی ہوں، اس دن کی امید میں کہ ہم دوبارہ ملیں گے ان شاء اللہ! اس وقت تک میں آپ کو یاد کرتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا نقصان، میری سب سے بڑی نعمت‘۔

حنا بیات کے شوہر حاجی راجر داؤد بیات طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جانبر نہ ہونے پر وہ گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔

Instagram

Pakistani Actress

Pictures

Death Anniversary

Husband

lifestyle

شخصیات

memory

Hina Bayat

Instagram Post

Emotional Note