Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ویکسنگ کے بجائے ایسے ہٹائیں

ویکسنگ ایک تکلیف دہ عمل ہے جو چہرے کی جلد کو نقصان بھی پہنچاتا ہے
شائع 04 جنوری 2024 03:16pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

خواتین اپنی خوبصورتی کو لے کر کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، اس لیے ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بھرپور خیال رکھیں۔

چہرے پر غیر ضروری بالوں کی موجودگی خواتین کی خوبصورتی میں خلل ڈالتی ہے، جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے خواتین ویکسنگ کرواتی ہیں۔

ویکسنگ ایک تکلیف دہ عمل ہے جو چہرے کی جلد کو نقصان بھی پہنچاتا ہے۔ خواتین اس مسئلے سے بچنے کیلئے لیزرتھراپی پر خطیر رقم کرچ کردیتی ہیں۔

خواتین کے چہرے پر اضافی بال دراصل ہارمونز کا مسئلہ ہوتا ہے۔ خواتین ذیل میں بتائے گئے ٹوٹکے کی مدد سے گھر بیٹھے ہی ان سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔

اس کیلئے 2 چمچ چینی میں 1 چمچ لیموں کا رس شامل کریں، اُبال آنے تک اس کو پکائیں۔ جب یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

ٹھنڈا ہونے پر اسے اپنے چہرے پر لگائیں، 20 سے 25 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں سے سرکلر موشن میں مساج کریں اور منہ دھو لیں۔

چینی چہرے پر ایکسفولی ایشن کا کام کرے گی جبکہ لیموں کا رس بلیچنگ کے طور پر کام کرے گا۔ لیموں جلد کو نکھارنے میں بھی مدد کرے گا۔

sugar

Face Mask

Women

lifestyle

Beauty Hacks

Beauty Tips

healthy lifestyle

Lemon

beauty care

Skin

Facial Hairs

Waxing