Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلے کا نشان ملے یا نہ ملے پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی، لطیف کھوسہ

یہ لوگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، لطیف کھوسہ
شائع 04 جنوری 2024 02:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بلے کا نشان ملے یا نہ ملے، پی ٹی آئی ایک ہی نشان پر الیکشن لڑے گی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قوم کی خدمت کیلئے کوشاں ہے، کل سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا رویہ دنیا کے سامنے رکھا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کیلئے سہولت کاری کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں کوئی شواہد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بانی پی ٹی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں۔

latif khosa

Election 2024

PTI bat symbol

Election Jan 4 2024