Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچ شہروں کی چھوٹی بڑی تمام دکانوں پر بھاری ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر 10 فیصد سے زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
شائع 04 جنوری 2024 02:22pm
FBR’s decision to impose tax on retailers in 5 major cities - Aaj News

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسکیم تیار ہے، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسکیم لانچ کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس سے 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر 10 فیصد سے زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروبار اور افراد پر ٹیکس عائد ہوگا۔

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Advance Tax

Tax on Retailers