Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ویڈیو میں دونوں گلوکار اپنا مقبول گانا 'ہونا تھا پیار' گارہے ہیں
شائع 04 جنوری 2024 01:48pm
اسکرین گریب: حدیقہ کیانی/انسٹاگرام
اسکرین گریب: حدیقہ کیانی/انسٹاگرام

پاکستان گلوکاری کے مقبول نام حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کو عاطف اسلم کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم اپنا 12 سال قبل شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا گانا ’ہونا تھا پیار‘ گارہے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں گلوکار ایک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پرفارمنس سے اپنی آواز کا جادو بکھیر رہے ہیں۔

کنسرٹ میں سفید پشواس زیب تن کیے حدیقہ کیانی اورسیاہ شرٹ اور پینٹ کے ساتھ جیکٹ پہنے عاطف اسلم کی گائیکی نے وہاں موجود شائقین کو خاصا محظوظ کیا۔

موسیقی کے شوقین افراد نے اپنے تبصروں میں اس ویڈیو کو ’ری یونین‘ کہہ ڈالا۔

واضح رہے کہ یہ مقبول گانا ’ہونا تھا پیار‘ شعیب منصور کی ڈائریکشن میں بننے والی پاکستانی فلم ’بول‘ کا گانا تھا جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔

Instagram

Viral Video

Song

Pakistani Singer

Atif Aslam

lifestyle

Hadiqa Kiani

Re union

Bol Movie

Hona Tha Pyaar