موسمِ سرما میں سبز مٹر کا استعمال آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے
موسمِ سرما جہاں خشک میوہ جات کے سبب سب ہی کا پسندیدہ ہے تو وہیں اس موسم کو موسمی پھلوں اور سبزیوں کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
ہر قسم کے وٹامنز سے بھرپور مٹر سب کی پسندیدہ سبزی ہے جو عموماً سب گھروں میں کھائی جاتی ہے۔
موسمِ سرما میں مٹرکی سبزی اور مٹر پلاؤ ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ مٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنا دائمی بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔
مٹر کا استعمال انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتا ہے۔
فائبر سے بھرپور
سبز مٹر میں موجود فائبر کی وافر مقدار بھوک کو کنٹرول کرنے اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دل کی صحت
فائبر سے بھرپورغذائیں دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔ مٹر میں فائبر کے علاوہ میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سمیت کئی صحت مند وٹامنز پائے جاتے ہیں جو دل کو صحتمند رکھتے ہیں۔
مضبوط مدافعتی نظام
مدافعتی نظام کی مضبوطی سب ہی کی ترجیح ہوتی ہے۔ خصوصاً موسمِ سرما میں اس کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہے تاکہ زکام، فلو اور دیگر وائرس سے بچا جاسکے۔
مٹر میں وہ سب کچھ ہی ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای، زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
قوتِ بینائی
عموماً گاجر کو بینائی کیلئے بہترین غذا کہا جاتا ہے، لیکن مٹر بھی قوتِ بینائی کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو برقرار رکھنے کیلئے سب سے مشہور وٹامن ہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول
مٹر میں گلائسیمک انڈیکس کی مقدار کافی کم ہوتی ہے جو خون میں گلوکوز کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.