Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی نوٹ اے ٹی ایم سے نکلنے پر بینک 100 گنا رقم بطور جرمانہ دینگے

پانچ ہزار کے علاوہ ایک ہزار کے جعلی نوٹ بھی زیرگردش، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر کا بڑا انکشاف
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 06:46pm

جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے، اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ کی مالیت کا سو گنا جرمانہ کیا جائے گا۔

یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبریں، وفاقی وزیر اطلاعات نے سخت بیان جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے، گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی آرہا ہے۔

ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ بینکوں پر اے ٹی ایم میں ڈالے گئے نوٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو نوے روز تک رکھنا لازم ہے۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Fake Notes

Fake Currency Notes

1000 Rupee Fake Note