Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں برس پیٹرولیم قیمتوں میں ڈرامائی کمی، خلیجی ریاست سے انکشاف

عمان نے اپنے بجٹ میں اوسط قیمت افشا کردی
شائع 04 جنوری 2024 12:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خلیجی ریاست عمان کی بجٹ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ رواں برس یعنی 2024 میں تیل کی عالمی قیمتوں میں ڈرامائی کمی ہو سکتی ہے, جس کے نتیجے میں پاکستان اور دیگر ملکوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑے پیمانے پر کم ہو سکتی ہیں۔

عُمان نے جنوری کے آغاز پر اپنے سالانہ بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بجٹ میں تیل سے آمدن کا تخمینہ 64 کروڑ عمانی ریال یا ایک ارب 66 کروڑ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ رقم عمان کی جی ڈی پی کا 1.5 فیصد بنتی ہے۔

بجٹ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمانی حکومت کے خیال میں 2024 میں تیل فی بیرل 60 ڈالر میں فروخت ہوگا۔

اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ جب کہ گذشتہ مہینوں میں یہ کافی زیادہ تھی۔ ستمبر 2023 میں تیل 96 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اکتوبر سے کمی آرہی ہے اور نومبر اور دسمبر میں اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔

اگر تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تو پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں بڑے پیمانے پر ایک بار پھر کم ہوسکتی ہیں۔

پچھلی بار خام تیل کی قیمت جب 60 ڈالر کے لگ بھگ تھی تو پاکستان میں پیٹرول 110 روپے فی لیٹر دستیاب تھا۔ تاہم یہ اپریل 2021 کی بات ہے جب ڈالر 150 روپے کا تھا۔

petrol price

Petroleum products

petroleum prices