Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناکام فلموں کو کامیاب بنانے کیلئے کرن جوہر کا پیسہ کھلانے کا اعتراف

'ایک پروڈیوسر بھی اپنی فلم کو مشہور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے'
شائع 04 جنوری 2024 12:25pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اپنی بنائی گئی فلموں کی مقبولیت سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کرڈالا۔

کرن جوہر نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کے اچھے ریویوز کے لئے لوگوں کو معاوضہ دیتے تھے۔

اس کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ محض ریٹنگز اور شہرت کیلئے سوشل میڈیا پر ان کی فلموں سے متعلق منفی باتیں پھیلاتے ہیں اس لیے وہ ایسا کرنے مجبور ہیں۔

بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ ’اگر آپ نے نوٹ کیا ہو تو سنیما میں موجود ناظرین فلم ختم ہوتے ہی گھروں کو چلے جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ سنیما گھروں کے باہر باتیں کررہے ہوتے ہیں تو ان کا مقصد صرف سنسنی خیزی پھیلا کر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے‘۔

کرن جوہر نے اس سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’بعض اوقات ہم اپنی عوامی رابطہ کی ٹیم کو بھی فلم کی تعریف کرنے کے لیے عوام میں بھیجتے ہیں‘۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی بطورِ ہدایت کار اپنا نام بنانے کے لیے بھی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ ایک پروڈیوسر بھی اپنی فلم کو مشہور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اس لیے جب بلاوجہ کی تنقید سامنے آتی ہے تو ہمیں ایسا کرنا پڑتا ہے۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’میرا پیسے دے کر یہ کام کروانا فلموں کارکردگی پر منحصر ہے، جو فلمیں اچھی چل رہی ہوں ان کے لیے ایسا کرنے کی کوئی ضرورت پیش ہی نہیں آتی مگر جو فلمیں اوسط درجے کی ہوتی ہیں ان میں ہمیں یہ تاثر دینے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ حقیقت سے بڑھ کر کام کر رہی ہیں‘۔

51 سالہ اداکار کی سال 2023 میں فلم ’راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی‘ نے بڑی کامیابی حاصل کی، دنیا بھر میں اس فلم نے 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی بھی کی۔

Interview

Indian Media

lifestyle

Karan Johar

indian movies

INDIAN FILMS

BOLLYWOOD NEWS

Indian Producer