Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کے قرضے معاف کرانے کی کوشش کررہا ہے، سعید غنی کا الزام

اسٹیٹ بینک کا کردار اس معاملے میں قابل مذمت ہے، سعید غنی
شائع 04 جنوری 2024 11:45am

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر کہنا ہے کہ آراو کاغذات تصدیق کیلئے مختلف اداروں کو بھجواتے ہیں۔

سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے، جب کوئی امیدوار کوئی چیز چھپاتا ہے تو اس بنیاد پر بھی پیپرز مسترد ہوجاتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ اس پر سپریم کورٹ کا 2018 میں بھی ایک فیصلہ آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا دونوں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں، فہمیدہ مرزا کے کاغذات میں کہیں بھی لائبلٹی کا ذکر نہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ آئین کہتا ہے اگر کسی نے ڈیفالٹ کیا یا قرضہ معاف کرایا ہے تو الیکشن نہیں لڑسکتا، اسٹیٹ بینک نے چھٹی کے دن ان کی سہولتکاری کی۔

سعید غنی نے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات میں حقائق چھپائے ہیں، انہوں نے کاغذات میں کہیں بھی اپنے قرضوں کا ذکر نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا کردار اس معاملے میں قابل مذمت ہے، اسٹیٹ بینک کوشش کررہا ہے کہ بینک اور مرزا فیملی کےدرمیان سیٹلمنٹ ہو۔

Saeed Ghani

Fehmida Mirza

Election 2024

nomination papers reject

Election Jan 4 2024