Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکس چینج میں ایک بار پھر مندی، 100 انڈیکس 64 ہزار 639 پر بند

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ہوئی
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 04:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 290 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 64 ہزار900 پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 300 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 64 ہزار 400 پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 639 پر بند ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 32 پیسے کمی کے بعد 281.40 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Pakistan Stock Exchange (PSX)