Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: آگ نے لکڑی کی 5 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
شائع 04 جنوری 2024 09:47am

اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں لکڑی کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد

fire incident

Sector I 11