Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لباس کے حوالے سے بلال قریشی کی پاکستانی اداکاراؤں سے ’مناسب‘ درخواست

'اگر ہم سلیبیریٹی ہیں تو ہمارے اوپربھی کچھ سوشل ذمہ داریاں ہیں'
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 10:50am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاربلال قریشی نے شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں سے ان کے ملبوسات سے متعلق ایک درخواست کی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔

بلال قریشی نے ایک ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکارہ دُرِ فشاں سلیم کے مناسب اور خوبصورت لباس پر تبصرہ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

انہوں نے پاکستانی شوبز کی دیگر ادکاراؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری انڈسٹری کی ساری اداکارئیں ہی بہت خوبصورت ہیں لیکن میری ان خواتین سے بس یہی درخواست ہے کہ انہیں ضرورت نہیں ہے کہ وہ کسی دوسری ثقافت کے لحاظ سے اپنے ملبوسات کا انتخاب کریں‘۔

بلال قریشی نے مزید کہا کہ ’ان خواتین کے یہ ملبوسات ہمارے کلچر کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ میں مذہبی اعتبار سے اس پر کوئی گفتگو نہیں کر رہا لیکن میں ہمارے ملک کی ثقافت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بات کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر ہم سلیبیریٹی ہیں تو ہمارے اوپربھی کچھ سوشل ذمہ داریاں ہیں۔ لوگ ہمیں فالو کرتے ہیں، ہمارے زیادہ تر ٹین ایج فالوورز ہوتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم جو بھی عمل کریں وہ ان پر اپنا مثبت اثر چھوڑے‘۔

بلال قریشی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری، سماجی اقدار اور سیاست کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

podcast

showbiz celebrities

Bold Dressing

Bilal Qureshi

Awards Shows

Revealing Clothes