Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کتنی مقروض؟ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر

ایک سال میں مریم نواز کے اثاثے کتنے بڑھے؟
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 10:28am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے لاہور کے حلقہ 119 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ان کاغذات میں مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی موجود تھیں، جن کے مطابق مریم نواز کے پاس 1500 کنال سے زائد اراضی موجود ہے۔

اراضی کے ساتھ مریم نواز کے پاس دیگر اثاے بھی موجود ہیں اور تمام کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔

مریم نواز کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہوا۔

مریم نواز نے اثاثوں کی تفصیلات میں بتایا کہ وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں۔

انہوں نے خود کو بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ظاہر کیا۔

مریم نواز نے 17 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہرکیا، ان کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی موجود ہے۔

مریم نواز کے 1 کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں 11 لاکھ 20 ہزار شئیرز ہیں، مریم نواز نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کیلئے 2 لاکھ روپے بھی دیے۔

مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر بتائی ہے۔

Maryam Nawaz

nomination papers

Election 2024

Election Jan 4 2024

Maryam Nawaz Assets

Maryam Nawaz Education