Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی، ٹیم کی قیادت کریں گے
شائع 03 جنوری 2024 11:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

تاہم کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے، وہ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران وقفہ لیں گے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان کین ولیم سن کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے اور بین سیئرز شامل ہیں۔

میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیاری کا آغاز کردیا

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز آئی پی ایل میں نظر انداز

نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا، جس کا دوسرا میچ 14 جنوری، تیسرا میچ 17 جنوری ، چوتھا میچ 19 جنوری اور پانچواں میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

cricket

T20I series

Pakistan vs New Zealand

black caps