Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کی جائے، خالد مقبول کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں، کنوینئر ایم کیو ایم
شائع 03 جنوری 2024 11:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کی جائے۔

خط میں خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں، بلدیاتی میئر اور ٹاؤن ناظمین ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کے بعد قواعد و ضوابط ترقیاتی کاموں کی اجازت نہیں دیتے، اس کے برعکس میئر اور بلدیاتی نمائندے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ صاف و شفاف انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے۔

خالد مقبول صدیقی نے خط میں مزید لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے لیے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی

8 فروری کو عام انتخابات یقینی بنانے کیلئے ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا

ن لیگ کا بلوچستان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

انتخابات 2024

الیکشن 2024