Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوڑے پر اسکول جانے والی سعودی لڑکی کی ویڈیو وائرل

گھوڑے پر اسکول پہنچنے پر ساتھی طلبہ، اساتذہ اور والدین نے استقبال کیا
شائع 03 جنوری 2024 08:21pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب/ عرب نیوز
فوٹو۔۔ اسکرین گریب/ عرب نیوز

سعودی عرب میں 10 سالہ طالبہ جود الاوفی نے گھوڑے پر سوار ہو کر اسکول جاکر سب کو حیران کردیا، گھڑ سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ننھی سعودی گھڑ سوار مدینہ منورہ کے صوبہ الحنقیہ میں رہتی ہے اور ایک دن وہ اپنے گھوڑے قمرہ پر سوار ہو کر اپنے اسکول گئی جو اس کے گھر سے دو کلومیٹر دور ہے۔

10 سالہ جود الاوفی کی وائر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اسکول پہنچی تو طلباء، اساتذہ اور والدین ان کا استقبال کرنے کے لیے وہاں موجود تھے، ان کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے اور گھوڑے پر سوار ہوکر اسکول آنے پر ان کی ہمت اور عزم کی تعریف کر رہے تھے۔

بچی نے عرب نیوز کو بتایا کہ انہوں نے گھوڑوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ استوار کیا ہے اور پریکٹس کرنے کے لئے ہفتے میں پانچ بار قریبی گھوڑے کے اصطبل کا دورہ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ سواری سیکھنا ضروری ہے، خاص طور پر بچوں کے لیے۔

دس سالہ اسٹونٹس کے والد رائد الاوفی جو فارماسیوٹیکل ٹیکنیشن اور پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے تین سال قبل سواری سیکھنا شروع کی تھی۔ تربیت کے پہلے سال میں ”گھوڑوں کی خصوصیات اور ان کی سواری اور دیکھ بھال کے مختلف طریقوں“ کا احاطہ کیا گیا، جبکہ اگلے دو سالوں میں گہری فیلڈ ٹریننگ شامل تھی۔

تعلیم

Schools

Saudi Arab

horse riding