Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کے خطرناک صحرا میں لاپتہ شخص 3 دن بعد رضا کاروں نے ڈھونڈ لیا

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ شخص کی صحت ٹھیک ہے
شائع 03 جنوری 2024 07:02pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

سعودی عرب کی سرحد سے متصل ”الربع الخالی“ صحرائی علاقے میں تین روز سے لاپتہ ایک اماراتی شخص کو رضا کاروں نے دھونڈ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق احمد المنہالی کلمہ فیصل کے قریب اپنی زمین کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے شہری ”الربع الخالی“ صحرا میں سفید رنگ کی گاڑی میں سفر کررہے تھے اور جب ان کی گاڑی کا ایندھن ختم ہوا تو ان کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ ان کی آخری کال مبینہ طور پر تویلہ کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ”الربع الخالی“ 650،000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور یمن کا سرحدی علاقہ ہے۔

سعودی سرچ اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن ایف اے او نے مملکت کے یابرین پولیس اسٹیشن سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد تلاش کا کام شروع کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رضاکاروں کو مفت ایندھن، کھانا اور تلاش کو آسان بنانے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے گئے تھے۔

احمد المنہالی کو ڈھونڈنے کے بعد حکام نے کہا کہ ’ہم ان کے اہل خانہ کو ان کی بحفاظت واپسی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ وہ ٹھیک ہیں اور اچھی صحت میں ہیں۔

UAE

Saudi Arab

Saudi Desert