Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آر جے مال آتشزدگی کیس: ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

پولیس ملزمان سے رشوت طلب کررہی تھی، وکیل ملزمان کا الزام
شائع 03 جنوری 2024 04:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے آر جے مال آتشزدگی کیس میں گرفتار 8 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں آر جے شاپنگ مال آتشزدگی مقدمے میں 8 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزمان میں فیضان، عابد سلطان، سلیم ،محمد عمران، عدنان، حسان، حاشر اور یاور شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزم عدنان اور عمران کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پولیس ملزمان سے رشوت طلب کررہی تھی، انہیں دھوکے سے گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت درخواست ضمانت پر کل 4 جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق آر جے مال آتشزدگی کیس میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Karachi Police

Karachi RJ Mall Fire