مکڈونلڈ کے ریسٹورنٹس کی تعداد 50 ہزار کرنے کا فیصلہ
معروف امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ مکڈونلڈ نے دنیا بھر میں کم و بیش پچاس ہزار ریسٹورنٹس تک اپنا فٹ پرنٹ پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔
مکڈونلڈ کے سی ای او کرس کیمپزنسکی کہتے ہیں کہ 2027 تک مکڈونلڈز کا دائرہ 50 ہزار ریسٹورنٹس تک پھیلانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ریسٹورنٹس کی تعداد 50 ہزار تک پہنچانے تک کے فیصلے کو مکڈونلڈ کی 53 سالہ تاریخ میں بہت اہم اعلان قرار دیا جارہا ہے۔
کرس کیمپزنسکی کا کہنا ہے کہ مسابقت بہت بڑھ چکی ہے۔ ایسے میں بھرپور کامیابی کے لیے کام کرنا بہت خوش گوار تجربہ ہے۔
سی ای او کا کہنا ہے کہ مسابقت بڑھنے کے باوجود، اعلیٰ معیار کی بدولت، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مکڈونلڈ کی مقبولیت بڑھتی گئی ہے اور اس کی ساکھ مستحکم تر ہوتی گئی ہے۔
مکڈونلڈ نے اپنے ڈائی ہارڈ قسم کے ملازمین کی توقیر کے اہتمام مین بھی کبھی بخل سے کام نہیں لیا۔
75 سالہ باربرا کریمر امریکی ریاست فلوریڈا میں مکڈونلڈ سے 1970 سے وابستہ ہیں۔ ان کی اس طویل وابستگی کو ادارے نے گزشتہ دنوں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کی کوریج دنیا بھر میں دیکھی گئی۔
Comments are closed on this story.