Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس اضافہ، ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند
شائع 03 جنوری 2024 04:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 600 ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث روپے کی قدر مزید بڑھ گئی

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث روپے کی قدر مزید بڑھ گئی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری دن میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد سال 2023 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

stock market

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)