Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

سال 2023 شاہ رخ خان کیلئے خوش قسمتی کا ضامن ثابت ہوا
شائع 03 جنوری 2024 03:47pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک ہی سال میں 2500 کروڑ کمانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2023 میں شاہ رخ خان کی تین بلاک بسٹر فلمیں ان کیلئے خوش قسمتی کا ضامن ثابت ہوئی ہیں۔

سال 2023 میں کنگ خان نے پٹھان، جوان اور ڈنکی میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کیا تھا۔

ان کی تینوں فلموں نے اپنی ریلیز کے بعد ہی سے ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر خوب کمائی حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے سال 2023 کا اختتام فلم ’ڈنکی‘ سے ہوا تھا جو 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

مجموعی طور پر شاہ رخ کی فلموں نے سال 2023 میں 2 ہزار 500 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Indian Actor

Shahrukh Khan

box office

lifestyle

pathan

srk

jawan

indian movie

DUNKI MOVIE

BOLLYWOOD NEWS

King Khan

BOLLYWOOD STAR

2500 crore