Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہیں
شائع 03 جنوری 2024 03:26pm
پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر۔ فوٹو:فائل
پی ٹی آئی رہنما ایمان طاہر۔ فوٹو:فائل

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا، وہ راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر صادق کی بیٹی ہیں۔

pti

PTI Leaders arrested

Election 2024

Election Jan 3 2023