Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کی جھریوں کو فوری کم کرنے والا جادوئی فیس پیک

یہ آسان ترین فیس پیک خواتین گھر ہی میں تیار کرسکتی ہیں
شائع 03 جنوری 2024 02:09pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

خواتین بڑھتی عُمر کے ساتھ ساتھ چہرے پر آنے والی تبدیلیوں سے کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، اس مقصد کیلئے وہ اپنی اسکِن کیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ عمُر کے ہر حصے میں ڈیسنٹ لگیں۔ لیکن چہرے پرآنے والی جھریاں اور لکیریں ان کی بڑھتی عُمر کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں۔

خواتین کی اس مشکل کو دور کرنے کیلئے ذیل میں موجود فیس ماسک ان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ فیس ماسک صرف دو چیزوں سے گھر پر ہی تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے صرف 2 چمچ انڈے کی سفیدی اور 1 چمچ شہد لیں۔

ان دنوں کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں اور منہ دھو کر 15 منٹ کیلئے لگالیں۔ ڈرائی ہونے پر چہرہ ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

انڈے کی سفیدی میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کیلئے انتہائی ضروری ہے جبکہ شہد میں موجود قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات مہاسوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتی ہیں۔

Face Mask

Women

lifestyle

Honey

Beauty Hacks

Beauty Tips

healthy skin

beauty care

Skin

Egg Yolk

Anti Aging