Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس نام کے ساتھ ’سردار‘ لگانے پر لطیف کھوسہ پر برہم

سرداری نظام ختم ہوچکا ہے یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا، چیف جسٹس
شائع 03 جنوری 2024 12:55pm

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لطیف کھوسہ پر برہم ہوگئے۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ کے ساتھ ”سردار“ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرداری نظام ختم ہوچکا ہے یہ سردار نواب عدالت میں نہیں چلے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی حکومت نے ہی سرداری نظام ختم کرنے کا قانون بنایا، اب تو آپ کے بیٹے بھی سردار ہوگئے ہیں۔

جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ اسٹینو نے نام کے ساتھ لکھ دیا آئندہ احتیاط کروں گا۔

pti

latif khosa

level playing field

Chief Justice Qazi Faez Isa

Sardar