انتہا پسند ہندو لیڈر کی ستائی ہوئی 78 سالہ ڈورین کو 19 سال بعد انصاف مل گیا
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اپنا مکان بیچنے کے بعد قیمت وصول کرنے کے لیے 19 سال تک قانونی جنگ لڑنا پڑی۔ اب ان کی محنت رنگ لائی ہے۔
ڈورین فرنانڈس نے انتہا پسند ہندو لیڈر چھگن بُھجبل کے بھتیجے سمیر بُجھبل کی پرویش کنسٹرکشن کو اپنا بنگہ بیچا تھا۔ اس بنگلے کی قیمت وصول کرنے کے لیے ڈورین فرنانڈس اور ان کے شوہر کلاڈ فرنانڈس کو عدالت جانا پڑا۔
2021 میں کلاڈ فرنانڈس انتقال کرگئے۔ ڈورین کی عمر 78 سال ہے۔ اس بڑھاپے میں انہیں اپنے تین بیٹوں کی بھی نگہداشت کرنا پڑتی ہے جو ذہنی مریض ہیں۔
ڈورین کو انصاف دلانے میں عام آدمی پارٹی کی سابق لیڈر اور سماجی کارکن انجلی دامانیا نے کلیدی ادا کریا۔ انہوں نے یہ معاملہ 2014 میں میڈیا کے ذریعے پورے ملک کے سامنے رکھا تھا۔ تب قانونی کاررووائی کے تحت چھگن بُجھبل اور سمیر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.