Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرل فرینڈ پلک کی پرائیویٹ چیٹ لیک

چیٹ میں اوری نے پلک کو ایک نامناسب ایموجی بھی بھیجا
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 02:01pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ابراہیم کی گرل فرینڈ کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی گئی۔

سوشل میڈیا سینسیشن اوری عرف اورہان اوترامانی کی اکثر جھانوی کپور، سارہ علی خان، نیسا دیوگن، ویر پہاڑیا، سارہ ٹنڈولکر سمیت کئی اسٹار کڈز کے ساتھ تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

تصاویر میں اوری کو ان اسٹار کڈز کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کو بھی کچھ ایسے ہی مواقع پر اوری کے ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

گزشتہ روز اوری اور پلک کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ کی پرائیوٹ چیٹ لیک ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے۔

وائرل چیٹ میں پلک تیواری اوری سے معافی مانگ رہی ہیں جس پر انہوں نے ان کو ایک نازیبا ایموجی بھیجا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے سارہ علی خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’سارہ کے احترام میں، میں یہ کہہ رہی ہوں‘۔

اوری نے جواب دیا کہ ’آپ عزتِ نفس کی وجہ سے معافی مانگیں، کیونکہ تم بات کرنا نہیں جانتی‘، جس پر پلک نے لکھا کہ ’میں نے معافی مانگ لی ہے‘۔

WhatsApp

Indian Media

Shahrukh Khan

lifestyle

شخصیات

Palak Tiwari

BOLLYWOOD NEWS

Chat leaked

BOLLYWOOD STAR

Orhan Awatramani

Sharukh's Son

Viral Chat