جہاز کے انجن میں پھنس کر 30 سالہ شخص ہلاک
امریکا کی سالٹ لیک سٹی میں 30 سالہ شخص جہاز کے انجن کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اس شخص کو انجن کے اندر بے ہوش پایا، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔
سالٹ لیک سٹی پولیس نے اس شخص کی شناخت کائلر انفنگر کے نام سے کی جو پارک سٹی یوٹاہ کا رہائشی ہے۔
کائلر انفنگر کے پاس ٹکٹ اور بورڈنگ پاس بھی تھا۔
تاہم، یہ واضح نہ ہوسکا کہ بدقسمت شخص طیارے کے انجن میں کیسے پہنچا۔
پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا طیارے کا انجن پوری طرح سے چل رہا تھا یا نہیں۔
ڈیلٹا ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سالٹ لیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں 95 مسافر سوار ہوئے تھے۔
نیویارک میں دھماکوں کی آوازوں اور زمین کانپنے سے کھلبلی
ڈیلٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز 2348 سالٹ لیک سٹی سے سان فرانسسکو کے لئے تھی جو منسوخ ہوگئی تھی، جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا تھا۔
پرواز کی منسوخی کے بعد دوسرے طیارے پر مسافروں کی بکنگ کروائی گئی۔
ڈیلٹا کے ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین اور لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں۔
ڈیلٹا تمام ایوی ایشن کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔
Comments are closed on this story.