Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے

اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا
شائع 03 جنوری 2024 10:33am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نگراں صوبائی وزراء اعلیٰ کی جانب سے منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کی صدارت میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔ جبکہ وزارت توانائی اور وزارت آئی ٹی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر بریف کریں گے۔

apex committee

Special Investment Facilitation Council (SIFC)