Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے جانے والی خاتون سیما حیدر کا بھارتی ’شوہر‘ سچن سے پہلا بچہ متوقع

سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 06:33pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

پب جی پر بھارتی شہری سے دوستی اور محبت کے بعد 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے بھارت جانے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کے ہاں سچن مینا سے پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں رہنے والا یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے والدین بننے جا رہا ہے۔

سیما حیدر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ماں بننے جا رہی ہیں اور 2024 ان کے لئے اچھی خبر لے کر آئے گا۔

سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی۔

سیما کی سچن سے پہلی ملاقات مارچ میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔

اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔

سیما حیدر کے پہلے شوہرغلام سے چار بچے ہیں جن میں سب سے بڑے کی عمر آٹھ سال ہے۔

سیما اور سچن کو اتر پردیش پولیس نے 4 جولائی کو سیما کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے پناہ فراہم کرنے پر سچن اور اس کے والد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

انہیں کچھ دنوں بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا، تاہم بھارتی ایجنسیوں نے اس جوڑے سے پوچھ تاچھ جاری رکھی ہوئی تھی۔

Nepal

Wedding

Indian Media

News

lifestyle

PUBG

Sachin Meena

Seema Haider

Parents To be

First child