Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں قیدی زیادتی کے بعد قتل

مقتول سبیل کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا
شائع 03 جنوری 2024 10:15am

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل قیدیوں اورحوالاتیوں کے لیے غیرمحفوظ ہوگئی ہے، اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں نے ساتھی قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سبیل کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول قیدی کو وقاص، آصف نکاش اور بلال نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

جیل انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مقتول قیدی بے ہوش پڑا تھا، ہسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی۔

Adiyala Jail

Prisoner Killed