Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی نسل کے بچوں کو کس طرح پالا جائے؟ علی طاہر کا زبردست مشورہ

'بچوں سے ایک دوستی کا لیول برقرار رکھنا بہت ضروری ہے'
شائع 03 جنوری 2024 09:27am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار علی طاہر نے والدین کیلئے بچوں کی تربیت سے متعلق ایک زبردست مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں علی طاہر نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں بطورِ والد سپورٹنگ رول سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بچے بڑے ہورہے ہوتے ہیں تو والدین اپنے اور بچوں کے درمیان قربت پیدا ہی نہیں کرپاتے ہیں۔ جو امیر طبقہ ہے وہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے لوگ رکھ لیتا ہے‘۔

اداکار نے والدین کو بچوں کی تربیت سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بچوں سے پرسنل کنیکشن بنا کے رکھنا بے حد ضروری ہے۔ بچوں سے ایک دوستی کا لیول برقرار رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ آپ بچوں سے اور بچے آپ سے ہر بات کُھل کے کر سکیں۔ ایسے ہی آپ بچوں کی اچھی تربیت کرنے میں کامیاب رہ سکیں گے‘۔

علی طاہر نے مزید کہا کہ ’جتنا فاصلہ آتا جائے گا، بچوں کو چیزیں سمجھنے میں مشکل ہوتی جائے گی۔ آج کل کے بچے الگ ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں۔ ہمیں ان کو ان کا حق لازمی دینا ہے۔ ہم اگر والدین ہیں تو وہ بھی بچے ہی ہیں، ہمیں ان کو زیادہ سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔

علی طاہر حال ہی میں مقبول ڈرامے ’جیسے آپ کی مرزی‘ میں پروفیسر احتشام کے کردار میں نظر آئے تھے جس پر ڈرامے میں بطورِ والد ان کے کردار کو سراہا گیا۔

Interview

Pakistani Actor

children

Parents

lifestyle

شخصیات

podcast

Pakistani drama

father

showbiz celebrities

parenting tips

Ali Tahir