Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے تعلقات کی بہتری، افغان وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 12:03pm
گورنر قندھار ملا شیرین اخوند (درمیان میں)
گورنر قندھار ملا شیرین اخوند (درمیان میں)

پاک افغان جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شرکت کیلئے افغان طالبان حکومت کا سینئر وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کےمطابق وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں، وفد پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔

وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کررہے ہیں۔

افغان وفد پاکستان میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کی دورہ پاکستان میں دفترخارجہ، عسکری حکام ودیگر سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وفد جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل اجلاس اور دیگر ملاقاتوں میں پاک افغان تناؤ میں کمی پر بات کرے گا۔

پاکستان، افغانستان میں کالعدم گروہوں کی افغان سرزمین کے پاکستان مخالف استعمال پر بات کرے گا جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اس دوران افغانستان میں موجود حافظ گل بہادر سمیت دیگر کالعدم دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی متوقع ہے، ساتھ ہی پاک افغان سرحدی باڑ اور چمن سرحد پر ویزہ فری نقل وحمل پر بھی بات کی جائے گی۔

Mulla Shirin