Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے سال کے آغاز پر آئی ایم ایف سربراہ نے بڑی خوش خبری سنا دی

مہنگائی اور شرح سود کے حوالے سے پیش گوئی
شائع 03 جنوری 2024 02:26am
کرسٹالینا جارجیوا
کرسٹالینا جارجیوا

نئے سال 2024 کے آغاز پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا نے دنیا بھر کے عوام کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

کرسٹالینا نے سی این این کی میزبان کرسٹینا امانپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ لوگوں کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ کے پاس روزگار ہے اور اس برس شرح سود مناسب رہنے والی ہے کیونکہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔

کرسٹالینا کے مطابق امریکہ میں شرح سود کم ہوگی اور دیگر ممالک میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں شرح سود بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں روپے سمیت دوسری کرنسیوں پر اثر پڑا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں طویل عرصے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا تھا اور اسی لیے شرح سود بھی نہیں بڑھی تھی، لوگ سستے قرضوں کے عادی ہوگئے تھے لیکن جب مہنگائی بڑھی اور اسے روکنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا پڑا تاہم اس برس مہنگائی اور شرح سود کم ہونے والے ہیں۔

IMF

Interest Rate

Inflation

Kristalina Georgieva