Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے ڈالر پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی

آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا
شائع 02 جنوری 2024 09:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے یقین دہانی کرا دی ہے۔

آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کردیا ہے جس میں 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط اور اقتصادی جائزہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے لیے تمام طے شدہ شرائط نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے بھی یقین دہانی کرا دی ہے، پاکستان نے یہ یقین دلایا ہے کہ حکومت مالیاتی استحکام یقینی بنانے کے لیے پروگرام کے مقاصد حاصل کرے گی۔

economic crisis

IMF programme

Shamshad Akhtar

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Executive Board Meeting IMF