Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک ملازمتیں بیورو آف ایمپلائمنٹ کے ذریعے کیسے حاصل کریں

اس وقت تقریبا ایک لاکھ 46 ہزار241 غیر ملکی ملازمتیں دستیاب ہیں
شائع 02 جنوری 2024 09:16pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان حکومت کا سرکاری پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستانی بیرون ملک ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

جو پاکستانی بیرون ممالک ملازمت کرنے کے خواہش مند ہیں ان کے لئے اس وقت تقریبا ایک لاکھ 46 ہزار241 غیر ملکی ملازمتیں دستیاب ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو اپنی مہارت کا شعبہ یا عنوان ٹائپ کرنے یا بیورو کی ویب سائٹ پر دستیاب ملازمتوں کی ایک وسیع رینج میں سے انتخاب کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جو افراد ورک ویزا پر کسی مخصوص ملک میں منتقل ہونا چاہتے ہیں، تو ملازمت کے متلاشی ایسے افراد ویب سائیٹ پر اپنی تلاش کو مزید فلٹر بھی کرسکتے ہیں

  اسکرین گریب بذریعہ ویب سائٹ / بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ
اسکرین گریب بذریعہ ویب سائٹ / بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ

خواہش مند افراد کو مناسب ملازمت تلاش کرنے کے بعد ”Permission No“ کالم میں ملازمت کے ساتھ فراہم کردہ ہندسوں پر کلک کرنے کی ضرورت ہوگی اور سائٹ انہیں ملازمت کے ساتھ آنے والی تفصیلات ، مراعات اور استحقاق کے ساتھ دوسرے ٹیب پر لے جائے گی۔

یہ صفحہ انہیں ملازمت کے بارے میں مزید سوالات پوچھنے کے لئے خود کمپنی (آجر) یا اس کے نمائندے یا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے بارے میں رابطے کی معلومات بھی فراہم کرے گا۔

overseas Pakistanis

Government Jobs

Job Interview

Bureau of Emigration & Overseas Employment