Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد ایک بڑی دہشتگردی کی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے، آئی ایس پی آر
شائع 02 جنوری 2024 08:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں روک لیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

رواں سال ملک بھر میں 566 دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک ہزار شہید

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed