Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی مرمت مکمل

500 کے وی کا بریکر بھی ریپلس کردیا گیا، ذرائع این ٹی ڈی سی
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 09:04pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گڈو تھرمل پاور اسٹیشنکی یونٹ 14 بحال ہوگئی ہے اور 500 کے وی کا بریکر بھی ریپلس کردیا گیا ہے۔

31 دسمبر کو گڈو پاور پلانٹ کے 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹرانسفارمر اور بریکر میں آگ لگ گئی تھی، اور ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، تاہم اب گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے747میگاواٹ پاورپلانٹ کی یونٹ 14بحال کردی گئی ہے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق کے مطابق گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں 500 کے وی کے ٹرانسفارمر اور بریکر کو تین روز قبل دھماکے سے آگ لگ جانے کے بعد گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کے مشین نمبر جی 14 اور جی 15 کو فوری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے منیجمنٹ نے بند کردیا تھا۔

این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کشمور گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کے مشین نمبر جی 14 لوڈ میں آگیا ہے، جب کہ جی 15 بھی جلد سروس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

گڈو پاور پلانٹ کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا، متعدد علاقے دوسرے روز بھی بجلی سے محروم

گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی سپلائی معطل

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 500 کے وی کا بریکر بھی ریپلس کردیا گیا ہے، اور بجلی کی ترسیل کو متبادل کے طور پر دوسری ہائی ٹرانسمیشن لائینوں پر منتقل کردیا ہے۔

Blackout

Guddu Power Plant Fire

Transmission Lines Trip