Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک چین سرحد کو دو ہفتوں کے لئے کھول دیا گیا

پاک چین سرحد 2 سے 16 جنوری تک کھلی رہے گی
شائع 02 جنوری 2024 07:45pm
پاک چین خنجراب پاس کا مںظر، تصویر — اے ایف پی/فائل
پاک چین خنجراب پاس کا مںظر، تصویر — اے ایف پی/فائل

گلگت میں پاک چین سرحد کو کھول دیا گیا ہے، جو 16جنوری تک کھلی رہےگی۔

گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30 نومبر کو بند کردیا گیا تھا، تاہم اب پاک چین سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سرحد 2 ہفتے کے لئے کھولی گئی ہے، اور سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کے لئے کھولا گیا ہے، پاک چین سرحد2 سے 16جنوری تک کھلی رہے گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق بند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہرسال خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد بند کردی جاتی ہے، جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پاک چین سرحد 30 نومبر کوبند کردی جائے گی

سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کا اہم فیصلہ

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کی سیر کریں اورگھونسلے میں رہیں

گلگت بلتستان میں 16 روز بعد فور جی سروس بحال

china

Khunjerab Pass

گلگت بلتستان